May ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ میں لندن ڈال رہا ہے گھی

لندن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو سیکڑوں میزائل اور ڈرون بھیجے جائیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: لندن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم یوکرین کے صدر سے صدر سے ملاقات میں اس ملک کے لئے فوجی امداد کے نئے پیکج کا اعلان کریں گے جس میں آنے والے مہینوں میں سیکڑوں میزائلوں اور ڈرونز کی فراہمی بھی شامل ہے۔

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے جس کے دوران یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں فضائی دفاعی میزائلوں اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کی فراہمی کی تصدیق کی جاتی ہے جس میں 200 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج والے سیکڑوں نئے لانگ رینج اٹیک ڈرون بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پیکج آنے والے مہینوں میں فراہم کیا جائے گا کیونکہ یوکرین روسی جارحیت کے خلاف اپنی مزاحمت کو مضبوط کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ٹیگس