May ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا عمان اور یو اے ای کا دورہ

جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف نے عمان اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ان ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یونھاپ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے چیف آف دی اسٹاف نے ابوظہبی اور مسقط کا پانچ روزہ دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے چیف آف دی اسٹاف احمد بن طحنون آل نھیان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف دی اسٹاف نے متحدہ عرب امارات میں تعینات جنوبی کوریا کے ایک فوجی دستے کا معائنہ بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے چیف آف دی اسٹاف کیوم نے عمان کے چیف آف دی اسٹاف سے بھی ملاقات کی ہے اور ان کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا فوج کے جنرل نے خلیج عدن میں جاری فوجی مشقوں مین اپنے فوجی دستوں کا معائنہ بھی کیا۔

ٹیگس