May ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا: زیلنسکی

یوکرین کی جنگ اپنے تمام تر سیاسی، عسکری، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اثرات اور نتائج کے ساتھ سولہویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیرمملکت برائے دفاع یوری ساک نے بھی گذشتہ رات دعویٰ کیا تھا کہ ان علاقوں کو واپس لینے کے لیے کہ جو ایک ریفرنڈم کے ذریعے روس میں شامل ہو گئے تھے، یوکرین نے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ اس شہر پر آج صبح ہونے والے ہوائی حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ کیف میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

یوکرین کی جنگ اپنے تمام تر سیاسی، عسکری، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اثرات اور نتائج کے ساتھ سولہویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یورپی اور مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر اور یوکرین کو انواع و اقسام کے ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ وہ جنگ کی آگ کو مزید شعلہ ور کر رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس