May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں خونی تعطیلات، 40 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں خونی تعطیلات کے دوران 40 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاستوں پنسیلوانیا، شمالی کارولینای، نیو مکسیکو اور شیکاگو میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران 8 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کی تعداد کی شرح ہر سو افراد پر ایک سو بیس ہے۔۔

امریکہ دنیا کی پانچ فیصد آبادی کا حامل ملک ہے مگر اس ملک میں ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کی تقریبا اکتیس فیصد کے برابر ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کے استمعال کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔

ٹیگس