روس جنگِ یوکرین میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جوزف بورل
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: یورپ کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روس یوکرین کی جنگ میں کامیابی حاصل کئے بغیر مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا، کہا ہے کہ یوکرین میں اس سال موسم گرما میں جو واقعات پیش آ رہے ہیں وہ خوش آئند نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ روس اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہی کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے منگل کو علی الصبح آٹھ ڈرون طیاروں سے ماسکو میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم روس نے ان تمام ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے چار سو پچیس فوجیوں کو ہلاک اور ان کے اسلحے کے کئی گوداموں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔