Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ، یورپ کو ہتھیاروں کا گودام بنا رہا ہے: زاخارووا

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ کی اسلحہ مارکیٹ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے عالمی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور یورپ سمیت دنیا بھر کے انسانوں کی خوشحالی کو تباہ کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ اب اسلحہ جاتی اتحاد کی ترویج کرتے ہوئے یورپ میں اپنا اثر و رسوخ مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔  

اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ نے مغربی دنیا کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کو دی جانے والی امداد اور ہتھیاروں کی کھیپ پر حملہ، روس کا قانونی حق ہے جسے روسی افواج جب چاہیں استعمال کر سکتی ہیں۔

ٹیگس