اسرائیل کی سائبر طاقت کی ہوا نکل گئی....
اسرائیل کے سائبر ادارے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف سائبر حملوں میں 2.5 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کے سائبر سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ گابی بوتونیوئی نے اسرائیل کے سائبر ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے منعقد ایک نشست میں اعتراف کیا کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس (مصنوعی ذہانت) کی طاقت بڑھنے کی وجہ سے بنیامن نتن یاہو نے سائبر حملوں سے مقابلے کے لئے اپنی طاقت بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
اس اسرائیلی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں ہونے والی نشست میں اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملوں اور خطروں کا جائزہ لیا گیا۔
یسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا کہ مصنوعی ذہانت کے خطروں اور اس کی بڑھتی سطح سے پیدا ہونے والے خطروں کے سد باب کے لئے نتن یاہو نے اس نشست کے انعقاد کا حکم دیا جس کی وجہ سے سائبر حملوں کے خطرے بڑھ رہے ہیں اور یہ خطرے اسرائیل کی طاقت کو کھوکھلا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مذکورہ اسرائیلی عہدیدار کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی اداروں پر ہیکروں کے سائبر حملوں میں تین گنا اضافہ دیکھنے کو ملا اور اسرائیل کے حملوں کی مقدار میں 2.5 فیصد اضافہ ہو گیا۔