Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک یوکرین کی جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہیں: روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کے تعلق سے صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف مغربی حکام کے بیانات قابل اعتراض اوراحترام کے منافی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ کوئی بھی ایٹمی جنگ نہیں چاہتا لیکن جب اس کی بات کی جاتی ہے تو اس کا مطلب اسٹریٹیجک اصول کا فقدان ہے۔

درایں اثناء روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارروا نے کیف کی جانب سے نام نہاد عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اس کانفرنس کے اشتعال انگیز مقاصد کے پیش نظر اس کا بائیکاٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کی پہلی شرط ، خون خرابے کا بند ہونا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں کیف کے جوابی حملوں کا کوئی بھی نتیجہ نکل نہیں سکا ہے۔

ٹیگس