روس کے میزائلی حملے میں یوکرین کے 2 جرنیلوں سمیت 50 سے زائد فوجی ہلاک
Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
روس کے میزائلی حملے میں یوکرینی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کراماتورسک میں یوکرینی فوج کے ایک عارضی کمانڈ سینٹر پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں یوکرین کے 50 سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے جن میں دو جرنیلوں سمیت متعدد فوجی افسران بھی شامل تھے۔
یوکرینی حکام نے روس کے میزائل حملے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں ۔
یاد رہے کہ یوکرین کی، جنگ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جاری ہے ۔ روس نے جنگ جاری رہنے کا ذمہ دار امریکہ اور یورپ کو قرار دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی جاری رکھ کر جنگ جاری رہنے کے اسباب فراہم کئے ہیں۔