امریکہ میں فائرنگ سے 30 افراد ہلاک و زخمی
امریکہ میں فائرنگ سے 30 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
دنیا کی تقریبا پانچ فیصد آبادی کے حامل ملک امریکہ میں اکتیس فیصد اسلحہ موجود ہے جبکہ امریکہ میں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔
امریکہ میں ہر سو افراد کے پاس ایک سو بیس ہتھیار موجود ہیں۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ امریکہ دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد ہے لیکن دنیا میں ہتھیاروں سے اجتماعی قتل کے مرتکب افراد میں سے تقریباً اکتیس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور وہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔