کریمیا پل پر دھماکے کے بعد ایمرجنسی نافذ
Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
کریمیا کے پل کو جزوی نقصان پہنچنے کے بعد اسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں شامل ہونے والے یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر حملے اور دھماکے سے پل کو جزوی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 2 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
کریمیا کے پل کو جزوی نقصان پہنچنے کے بعد اسے ٹریفک کیلئے بند اورایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ابھی تک دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2014 میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد 97 فیصد غالب اکثریتی رائے سے کریمیا کے علاقے کو روس میں شامل کیا گیا۔