یوٹیوب کی دوغلی پالیسی، انصار اللہ یمن کے 18 چینل بند کر دئیے
Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
معروف ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے انصار اللہ یمن کے 18 مختلف چینلوں کو بند کر دیا ہے جبکہ ان چینلز پر سات ہزار ویڈیوز اور 90 ملین سے زیادہ ویوز تھے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کمپنی نے اپنی جانبدارانہ پالیسی کے تحت انصار اللہ یمن کے 18 چینلز کو بغیر کوئی وجہ بتائے بند کر دیا ہے جن میں انصار اللہ کا موسیقی چینل، آرٹ چینل اور ڈاکیومنٹری چینلز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان چینلز پر سات ہزار سے زیادہ ویڈیوز موجود تھیں جن کے 90 ملین سے زیادہ ویوز تھے۔ انصار اللہ کے مطابق یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئیٹر پر ان اکاؤنٹس کی بندش ان کمپنیوں کی دوغلی پالیسی اور امریکہ کی سربراہی میں جارح ممالک کی حمایت کا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم یمنی انصار اللہ کے پیجز اور چینلز بند کرتے آئے ہیں۔