Jul ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ کی خفیہ تنظیم ایم آئی سکس روس کے خلاف کیوں جاسوسی کر رہی ہے؟

روس نے اپنے شہریوں کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کرنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے ڈائریکٹر سر رچرڈ مرفی نے حال ہی میں روسی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بقول ان کے یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے ماسکو کے خلاف جاسوسی کریں۔

روس کے انٹیلی جنس ادارے ایس وی آر نے ایک بیان میں ایم آئی سکس کے ڈائریکٹر سر رچرڈ مرفی کے جاسوسی کرنے کے بارے میں بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ایس وی آر کے اس سلسلے میں جاری کئے گئے بیان میں آیا ہے کہ رچرڈ مور یہ خیال کر رہے ہیں کہ اس کام سے یوکرین کا تنازعہ کہ جہاں پر روس نیو نازیوں کے خلاف لڑ رہا ہے، ختم ہو جائیگا۔

سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے ڈائریکٹر کا بیان اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے وقت سے ہی برطانیہ نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس نے ماسکو کے خلاف بہت سے جاسوسوں کو استعمال کیا ہے۔

ٹیگس