Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • یوکرین نے کریمیا میں روس کے گولہ بارود کے گودام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

یوکرین کی فوج نے کریمیا میں روس کے گولہ بارود کے گودام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیلنسکی کے بیان کے 24 گھنٹے کے بعد یوکرین نے ایک ڈرون حملے میں روسی ریجن کریمیا میں گولہ بارود کے ایک ڈپو کو اڑا دیا۔

کریمیا کے گورنر سرگئی آکسیونوف نے آج کہا کہ یوکرین نے ڈرون حملے میں گولہ بارود کے گودام کو اڑا دیا ہے اورریجن کے پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے لوگوں کو باہر نکلنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدو رفت بھی روک دی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور دعویٰ کیا کہ حملے میں بہت کم نقصان ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی  نے نیٹو کے سربراہ ینس اسٹولٹینبرگ  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کریمیا کی بھی واپسی ہے۔

ٹیگس