Jul ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • جرمن چانسلر یوکرین کو دئے جانے والے ٹینک اور دفاعی سسٹم کے ہمراہ
    جرمن چانسلر یوکرین کو دئے جانے والے ٹینک اور دفاعی سسٹم کے ہمراہ

جرمنی بھی یوکرین کی جنگ کے دوران اسلحے کی تجارت میں اپنے دوسرے مغربی حلیفوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا اسی لئے جرمنی کی اسلحہ ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر یوکرین کی جنگی صنعت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: جرمنی کے رائن میٹل اسلحہ ساز کمپنی کے سربراہ آرمن پاپر گر نے کہا ہے کہ یوکرین کو اس کمپنی کی بنائی گئی تین لاکھ اینٹی ایئر کرافٹ گولیاں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان گولیوں کو گیپارڈ فضائی دفاعی گنوں کیلئے بنایا جا رہا ہے۔

رائن میٹل اسلحہ ساز کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ 2023 کے اختتام  تک چالیس ہزار گولیاں یوکرین کو بھیج دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں بڑھتی طلب کے پیش نظر رائن میٹل کمپنی اونٹرلوئس علاقے میں ایک اور فیکٹری قائم کر رہی ہے جس کی پیداوار کے ذریعے یوکرین کے اسلحے کے گوداموں کو خالی ہونے سے بچایا جائے گا۔

رائن میٹل اسلحہ ساز کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ ہم یوکرین کو دی جانے والی امداد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارروا نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جرمن کمپنی رائن میٹل  کی ہر فیکٹری کو ایک فوجی ٹارگیٹ کی حیثیت سے دیکھا جائیگا اور اس حملے کا بین الاقوامی قوانین کے لحاظ سے پورا جواز موجود ہے۔

 

ٹیگس