Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اور نیٹو نے 2014 میں ہی یوکرین  پر ہاتھ رکھ دیا تھا: روس

روسی ایوان نمائندگان دوما کے اسپیکر نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ کو ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روسی پارلیمنٹ دوما کےاسپیکر نے اپنے ملک کے خلاف یورپ و امریکہ کی جنگ کو ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ امریکہ کی جنگ کے اندازے روس کے خلاف، غلط ثابت ہوئے ہیں اور روس کے خلاف نیٹو کے ہتھیار بھی کارآمد نہیں رہے۔

انہوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے دو ہزار چودہ میں یوکرینی فوج کی تربیت کا آغاز کیا اور اس دوران یورپ و امریکہ نے یوکرین کو بھاری مقدار میں ہتھیار فراہم کئے اور انھیں تربیت دی اور ساتھ ہی روس کے خلاف پروپیگنڈہ کیا۔

روسی اسپیکر نے کہا کہ اصل مقصد روس کی پیشرفت روکنا رہا مگر روسی صدر ولادیمیر پوتین کا عزم اور یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے بارے میں ان کے فیصلے نے یورپ و امریکہ کی روس مخالف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

ٹیگس