Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی یوکرین میں کیا کر رہے ہیں، وائٹ ہاوس نے بتا دیا

امریکی فوجی یوکرین میں تعینات ہونے کے باوجود جنگ میں شریک نہیں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: وائٹ ہاوس کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے یوکرین میں امریکی فوجیوں کی موحودگی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ کسی بھی طرح روس کے ساتھ جنگ میں شریک نہیں ہیں۔

وائٹ ہاوس کی نیشنل سیکورٹی کونسل میں اسٹریٹجک تعلقات کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں کی با ضابطہ موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

جان کربی نے ایک اجلاس میں اس اعتراف پر ماسکو کے رد عمل سے بچنے کیلئے دعوی کیا کہ یوکرین میں امریکی فوجی موجود تو ہیں لیکن وہ کسی بھی طرح روس کے ساتھ جنگ میں شریک نہیں ہیں۔

 انہوں نے اس بارے میں کہا کہ امریکی فوجی یوکرین میں موجود ہیں لیکن جھڑپوں میں شرکت نہیں کرتے اورنہ ہی یوکرینی فوجیوں کی کارروائی میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

جان کربی نے جنگ یوکرین میں امریکی فوجیوں کی کم ترین شرکت کے بارے میں صحافی کے اصرار کے بعد پر زور انداز میں کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی بھی امریکی فوجی نے فوجی کارروائی میں شرکت نہیں کی اورنہ ہی وہ یوکرینی فوجیوں کے ساتھ میدان جنگ میں موجود ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جب یوکرین کو امریکہ کی جانب سے مسلسل ہتھیار مل رہے ہیں اور وہ اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس