Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • روس نے جنگ یوکرین کے خاتمے کیلئے ہری جھنڈی دکھا دی

امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ روس بحران کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران کو  سیاسی طریقے سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

روس کے صدر نے جمعہ کے روز کہا کہ ماسکو یوکرین کے بحران اور جنگ کو ختم کرنے کیلئے پر امن راہ حل تلاش کرنے کیلئے تیار ہے۔

روس اور یوکرین کی جنگ کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران امریکہ اور یورپ نے یوکرین کو اربوں ڈالر کے نہ صرف ہتھیار دیئے ہیں بلکہ اس کی مالی مدد بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس پر پابندیاں عائد کرکے اس جنگ کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔

 

ٹیگس