Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گینزویل کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس شہر کی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: گینزویل کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار عام تعطیل کی وجہ سےاس شہر کی یونیورسٹی کے قریب تفریحی مقامات اور ریستورانوں میں ہونے والی بھیڑ کو کنٹرول کر رہے تھے کہ رات تقریبا ڈھائی بجے فائرنگ کی آواز سنائی دی ۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگ اس فائرنگ کا نشانہ بنے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اس فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو‏ئے۔

دنیا کی تقریبا پانچ فیصد آبادی کے حامل ملک امریکہ میں اکتیس فیصد اسلحہ موجود ہے جبکہ امریکہ میں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

 امریکہ میں ہر سو افراد کے پاس ایک سو بیس ہتھیار موجود ہیں۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ امریکہ دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد ہے لیکن دنیا میں ہتھیاروں سے اجتماعی قتل کے مرتکب افراد میں سے تقریباً اکتیس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور وہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹیگس