روس کا اہم اعلان، شرایط پوری کئے جانے کی صورت میں غلہ سمجھوتے میں واپس آسکتے ہیں
روس کے قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے کہا ہے کہ ماسکو، روس کی شرایط پوری کئے جانے کی صورت میں غلہ سمجھوتے میں فورا واپس لوٹ سکتا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کے قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے کہا ہے کہ روس، بحیرہ اسود کے راستےعالمی منڈیوں کو روس اور یوکرین کی پیداواری بر آمدات میں سہولت فراہم کرنے کیلئےغلہ سمجھوتے میں واپس لوٹنے کیلئے آمادہ ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب لندا تھوماس گرینفیلڈ نے کہا تھا کہ بحریہ اسود کے ذریعے گندم برآمدات سے متعلق مذاکرات میں روس واپس لوٹ سکتا ہے۔
غلہ درآمد کرنے والے ملکوں کی ضرورت کے غلے کی فراہمی اور جنگ یوکرین سے غذائی اشیا کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کو روکنے کی غرض سے اقوام متحدہ کے تعاون سے ترکیہ، روس اور یوکرین نے ایک سال قبل استنبول میں غلہ کوریڈور کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔