Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی فوج میں چینی جاسوسوں نے سی آئی اے کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکہ کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے 2 اہلکاروں کو چین کیلئے جاسوسی کرنے اور قومی سلامتی سے متعلق الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ای بی سی کے مطابق سین ڈیاگو میں بحری جہاز پر تعینات امریکی اہلکاروں 22 سالہ پاتریک وی اور 26 سالہ وینہینگ ژاؤ پر قومی دفاعی معلومات چینی حکام کو دینے کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  وینہینگ ژاؤ کو لاس اینجلس سے حراست میں لیا گیا جس پر سازش اور چینی عہدیدار سے رشوت وصولی کا الزام ہے۔

اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی میٹ اولسن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چین امریکی دفاعی معلومات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں امریکی اہلکاروں نے جہازوں کی تصاویر، اہلکاروں کی تربیت اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق حساس معلومات شیئر کی ہیں۔

اگر پاتریک وی اور وینہینگ ژاؤ پر الزامات ثابت ہو گئے تو انھیں 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی فوج میں چین کیلئے جاسوسی کرنے کے اس نئے کیس نے امریکی انٹیلی جنس سی آئی اے کی ناکامی کو ثابت کر دیا ہے۔

ٹیگس