Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • روس کے آئل  ٹینکر پر ڈرون حملہ

یوکرین نے روس کے کیمیکل ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آبنائے کرچ اور کرسک پر یوکرین نے ڈرون حملے کئے ہیں۔

روسی ٹینکر کو یوکرین کے ڈرونز نے آبنائے کرچ اور کرسک میں نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے بعد کریمیا کو روس سے ملانے والے پل کو مختصر وقت کے لیے بند کردیا گیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے سے ٹینکر کو نقصان پہنچا تاہم تیل کا اخراج نہیں ہوا۔ حملے کے وقت روسی آئل ٹینکر میں عملے کے 11 افراد سوار تھے۔ عملے کے چند ارکان شیشے ٹوٹنے سے زخمی ہوئے۔

در ایں اثنا ریلسک کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ کرسک کے علاقے پر ایک ڈرون طیارے نے حملہ کیا ہے  اس حملے میں ایک گرجا گھر اور دو سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے جمعرات کو دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نووراسیسک پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ٹیگس