صیہونی فوج نہ صرف جنگ کےلئے آمادہ نہیں بلکہ داخلی توڑ پھوڑ کی طرف جا رہی ہے: سابق صیہونی جنرل
صیہونی فوج کے ایک سابق جنرل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج اس جنگ کےلئے آمادہ نہیں ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ عنقریب ہونے والی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تسنیم نیوز نے عبری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج کے سابق جنرل یتسحاق بریک نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ہونے والی ممکنہ سخت جنگ کےلئے صیہونی فوج آمادہ نہیں ہے کیونکہ فوج کو جو دھچکا لگا ہے، اس کے اثرات آئندہ کئی سالوں تک جاری رہیں گے۔
بریک نے مزید کہا کہ صیہونی سیاستدانوں کو جو کچھ فوج کے اندر ہو رہا ہے، اس سے کوئی غرض نہیں، سیکورٹی کابینہ نے بھی اس حوالے سے کوئی اجلاس نہیں بلایا اور سیکورٹی کونسل تو صیہونی وزیراعظم کے ذاتی کاموں کو انجام دینے والی کونسل بن کر رہ گئی ہے۔
صیہونی جنرل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ریزور فوج کی شرکت کے بغیر ہونے والی آئندہ کسی بھی جنگ میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔