چین میں امریکی سی آئی اے کا ایک جاسوس گرفتار
چین کی قومی سلامتی نے سی آئی اے کےلئے جاسوسی کرنے والے ایک چینی نژاد شخص کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کی قومی سلامتی نے امریکی سی آئی اے کےلئے جاسوسی کرنے والے ایک چینی شخص کی شناخت اور اس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس چینی باشندے کو اٹلی میں ایک سی آئی اے کے ایجنٹ نے بھرتی کیا تھا اور یہ شخص چین میں فوج کے صنعتی مرکز میں کام کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں چینی باشندے اور سی آئی اے کے جاسوس کی ملاقاتیں ہوئیں جس کی بنیاد پر اسے چینی فوجی کے متعلق حساس معلومات جمع کرنے کے مشن پر لگا دیا گیا۔
یہ چینی باشندہ اٹلی میں فوجی صنعتی گروہ کی جانب سے مطالعاتی دورے پر گیا تھا۔
چینی شہری نے چین واپسی سے پہلے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اسے اور اس کے خاندان کو امریکا میں مہاجرت اور بہت بڑی رقم کی پیش کش کی گئی تھی۔
اس چینی باشندے نے واپس چین پہنچ کر بہت حساس قسم کی معلومات امریکا کو فراہم کیں۔
یاد رہے کہ چین نے جاسوسی کے خلاف قوانین کو مزید سخت کر دیا ہے اور عوام سے غیر ملکی جاسوسوں کے خلاف اقدامات کرنے کی دعوت دی ہے۔