Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اقلیتوں پر منظم حملے ہو رہے ہیں: امریکہ

ایک امریکی ادارے نے ہنوستان میں اقلیتوں پر منظم حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے ادارہ مذہبی آزادی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ریاسب منی پور میں حالیہ فرقہ وارانہ نسلی فسادات کے دوران 400 سے زائد گرجا گھروں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔
اس امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں بقول اس کے موجودہ بی جے پی حکومت کے حامی مذہبی انتہا پسند گروہ عیسائیوں، مسلمانوں، سکھوں اور دلت ہندووں کے خلاف منظم حملے کر رہے ہیں۔
امریکی ادارہ مذہبی آزادی نے اقلیتوں کی مخالف انتہا پسند ہندو تنظیموں میں آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا نام لے کر کہا ہے کہ یہ عیسائیوں اور مسلمانوں سمیت ملک کی سبھی اقلیتوں اور اچھوتوں پر منظم حملوں میں پیش پیش ہیں۔
امریکہ کے اس ادارے کا الزام ہے کہ آزادی کے بعد سے اب تک ستر ہزار سے زائد اقلیتی عبادگاہیں انتہا پسندوں کے حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد گرجا گھر شامل ہیں۔

ٹیگس