Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • دنیا کے لئے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ کون ہے؟

چین کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کے لیے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ وہ پہلا ملک ہے جس کے پاس جارحانہ جوہری ڈیٹرنس پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی طریقے کا سہارا لے سکتا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق چین اور روس کی جوہری فوجی صنعت کی صلاحیت اور اس کے بارے میں امریکی حکام کے خدشات کے دعووں پر بیجنگ حکومت کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے کہا کہ امریکہ دنیا کے لیے سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے اور واشنگٹن اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی طریقے کا سہارا لے سکتا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق وو کیان نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ امریکی دعوے ایک پرانے گانے کو دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں ہیں، اس لیے چین کے جوہری خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، وہ اپنی ایٹمی قوتیں بنانے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے اور چین اس معاملے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے پاس دنیا کے سب سے جدید اور مہلک ترین جوہری ہتھیار ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حقیقت میں یہ امریکہ ہی ہے جسے دنیا کے لیے سب سے بڑا جوہری خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس