Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری، امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کہا کہ ایران سے امریکی شہریوں کو رہا کرائے جانے کا عمل جاری ہے تاہم انھوں نے اس سلسلے میں مزید کچھ تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اس سے قبل ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے عنقریب تبادلے کے بارے میں پرامید ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے منجمد کئے جانے والے مالی اثاثوں کے بارے میں بھی مفاہمت ہوئی ہے اور ابتدائی اقدامات بھی عمل میں لائے جا چکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اثاثوں کی منتقلی بھی عمل میں آئے گی اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مالی اثاثوں تک مکمل طور پر دسترسی حاصل کرلے گا۔ امریکہ کے دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں ایک سال سے کچھ زائد عرصہ باقی بچا ہے جس میں امریکہ کی جوبائیڈن حکومت کہ جس کی مقبولیت میں مسلسل کمی آتی رہی ہے اپنی خارجہ پالیسی میں خود قائم کردہ بند راستوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی کامیابی کا چانس بڑھایا جا سکے۔

ٹیگس