Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ویسٹ بینک کے آپریشنز کی تحقیقات موساد کے حوالے

مغربی کنارے میں اسرائیل مخالف کارروائیوں کی تحقیقات میں اسرائیل کی خونخواز خفیہ ایجنسی موساد شامل ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے خونخوار جاسوسی ادارہ پہلی بار مغربی کنارے میں اسرائیل مخالف کارروائیوں کے حوالے سے تحقیقاتی عمل میں شریک ہو گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ پہلی بار اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد جس کا دائرہ کار مقبوضہ فلسطین سے باہر ہے، ویسٹ بینک میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کی تحقیقات کرنے جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موساد اردن کی سرحدوں سے ویسٹ بینک کے علاقے میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے مسئلے کی بھی تحقیقات کرے گا۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے اس رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں موساد کے ملوث ہونے کی وجہ اردن کی سرحد سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوششوں اور مغربی کنارے سے زمینی حملوں کی ہدایت میں میں ایران کے کردار کی تحقیقات کرنا ہے۔

اس دعوے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حال ہی میں مضبوط دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی دو بے مثال کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا ہے جس کی ابھی تک تحقیقات جاری ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایسے معاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری صیہونی حکومت کی اندرونی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک کی ہوتی ہے۔

صیہونی حکومت نے گزشتہ جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اشدود بندرگاہ سے غزہ پٹی کے لئے 16 ٹن راکٹ مواد اسمگل کرنے کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا تھا۔

ٹیگس