Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کا بحیرہ اسود اور کریمیا پر ڈرون حملہ ناکام

روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کا بحیرہ اسود اور کریمیا پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنیک نیوز نے روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کی ایف حکومت کی جانب سے روسی فیڈریشن پر کیا جانے والا ایک اور ڈرون دہشت گردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کے فضائی دفاعی نظام نے بحیرہ اسود اور جزیرہ کریمیا پر چار یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرایا جب کہ بریانسک علاقے کے گورنر الکسنڈر بوگوماز نے بریانسک میں دو یوکرینی ڈرون طیارے مار گرائے جانے کے حوالے سے کہا کہ یوکرینی ڈرون کا دہشت گردانہ حملہ سوراژ کے علاقے میں ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کورسک علاقے کے گورنر اسٹاروائیٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون حملے میں کورسک کے علاقے میں چند گھروں کی چھتوں اور ایک دفتر کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ایک ڈرون کورسک شھر کے نواح میں بھی گرا ہے جس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ٹیگس