Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • روس پر یوکرین کے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری، ایک ڈرون تباہ

روس پر یوکرین کے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کورسک کے علاقے میں یوکرین کے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے اینٹی ایر کرافٹ سسٹم نے آج صبح کورسک کے علاقے میں یوکرین کے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز بھی کریمیا کی فضا میں یوکرین کے 4 ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جبکہ روس کے صوبے بریانسک کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یوکرین کے دو خودکش ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورسک کے علاقے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے اندر یوکرین کے ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے بھی کریمیا جزیرے کی حدود میں کئی یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کی خبر دی تھی۔

ٹیگس