Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب سے معاہدے کے خطرے کا جائزہ لے رہا ہے اسرائیل

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتے کے خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی اخبار نے سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتے کے خطرات کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے بیانات کو اس ممکنہ معاہدے پر حالیہ بخار کو پرسکون کرنے کے لیے ایک طریقہ قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں ہونے والی گفتگو کی شدت کو کم کر دیا گیا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے انگریزی ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق، وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو تل ابیب، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گیلنٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن، اسرائیل کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے لیکن ساتھ ہی ہم اس قدم کے خطرات کا اندازہ لگانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ہم صحیح اور ذمہ دارانہ سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔

ٹیگس