Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • دونتسک اور لوہانسک ایک بار پھر روس سے ملحق ہوگئے

روس کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کردیئےہيں کہ جس کی رو سے دونتسک اور لوہانسک ایک بار پھر روس سے ملحق ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق روس کے قومی دنوں کے قانون میں کی گئی ترامیم کی بنیاد پر اب تیس ستمبر کی تاریخ کو، دونتسک اور لوہانسک علاقوں کے ایک بار پھر روس سے ملحق ہونے کے دن کے طور پر، قومی جشن منانے اور عام تعطیل کرنے کا دن اعلان کیا گيا ہے -

روس کے ساتھ ڈونتسک اور لوہانسک علاقوں کے دوبارہ اتحاد کے دن کی دستاویز کے ساتھ ساتھ خرسون اور زاپوریژیا کے علاقوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے والی دستاویز، پوتین نے 12 ستمبر کو ریاستی دوما کے ایوان زیریں میں پیش کی تھی، جسے روس کی صوبائی پارلیمنٹ نے انیس ستمبر کو جبکہ اس ملک کی کونسل فیڈریشن نے پچیس ستمبر کو اس کی منظوری دی۔

موصولہ خبروں کے مطابق، 23 سے 27 ستمبر 2022 تک ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر، ان علاقوں کے باشندوں نے دونتسک اور لوہانسک کے روس میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا- چنانچہ دونتسک کے باشندوں نے اٹھانوے اعشاریہ بیالیس فیصد ، لوہانسک کے باشندوں نے ننیانوے اعشاریہ تیئیس فیصد، خرسون کے باشندوں نے ستاسی اعشاریہ صفر پانچ فیصد اور زاپوریژیا کے باشندوں نےترانوے اعشاریہ صفر پانچ فیصد ووٹوں سے اپنے علاقوں کے روس میں ملحق ہونے کے حق میں ووٹ دیئے اور یہ علاقے گزشتہ سال تیس ستمبر کو روس کا حصہ بنے۔

تیس ستمبر کو اس سے قبل خرسون اور زاپوریژیا کے علاقوں میں قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹیگس