نیٹوعالمی نظام کے لئےسرطانی پھوڑے کی مانند خطرہ ہے: شمالی کوریا
شمالی کوریا نے نیٹو کو عالمی نظام کے لئےسرطانی پھوڑے کی مانند خطرہ قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ "ایم چون ایل" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو، یوکرین کی صورت حال کو اشتعال انگيز بنا کر،عالمی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے لئے کینسر کے پھوڑے کی مانند خطرہ بنا ہوا ہے۔
ایم چون ایل نے مزید کہا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی اتحاد، شمالی کوریا اور اس کے پڑوسیوں کے خلاف دشمنانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔
شمالی کوریا کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی قیادت والے اتحاد "زیادہ خطرناک" ہو گئے ہیں اور ان کی "جارحانہ اور برتری پسندی کی فطرت" سے ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوگيا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے، واشنگٹن اور سیئول نے پیونگ یانگ کی آبدوزوں اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے (نام نہاد) تین روزہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔