Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر نے جنگ پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا

امریکی صدر اپنے ملک کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے یوکرین کو مزید امداد دینے کے لئے کانگریس کی اجازت حاصل کرنے کے درپے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائيڈن یوکرین کو ساٹھ ملین ڈالر مالیت کی امداد کا نیا پیکج دینے کے لئے کانگریس کی اجازت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ رقم امریکہ کے اس سو ارب ڈالر کے پیکج کا حصہ ہے جس کا بقیہ حصہ صیہونی حکومت اور تائیوان کے لئے فوجی امداد کی صورت میں دیا جائے گا اور کچھ حصہ امریکہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مختص کیا جائے گا۔

امریکی کانگریس کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ممکن ہے یہ بل ایوان نمائندگان میں منظور نہ ہوسکے کیونکہ ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین اس طرح کے پیکج کے مخالف ہیں ۔

ٹیگس