Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی صدر صیہونیوں اور امریکی اور یورپی عوام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے

نہتے و مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے اوردنیا کے مختلف ملکوں کے متعدد شہروں میں کئے جانے والے بڑے بڑے اجتماعات میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت اور غاصب و جارح صیہونی حکومت کے جرائم سے نفرت و بیزاری کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غزہ کے نہتے عوام کے خلاف بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل بڑھتے وحشیانہ جرائم پر عالمی سطح پر لوگوں کا غم و غصہ مزید بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے متعدد شہروں میں بڑے بڑے اجتماعات میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت اور غاصب و جارح صیہونی حکومت کے جاری جرائم پر نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیز فلسطینیوں کے طرفدار دس ہزار سے زائد امریکیوں نے بھی بدھ کے روز ایک مظاہرے میں، جو یہودیوں کی وائس فار پیس نامی تنظیم کی اپیل پر امریکی کانگریس کے سامنے کیا گیا، لوگوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی ۔ اس احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے امریکی حکام سے، حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرہ شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد امریکی کانگریس ، کیپیٹل ہل کے احاطے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرین کو خبردار کیا کہ منتشر ہو جائیں مگر پولیس کے انتباہ پر کوئی توجہ دیئے بغیر وہ احتجاجی مظاہرہ کرتے رہے اور غزہ کے فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے امریکی کانگریس کی عمارت میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی ۔ امریکی پولیس نے پیر کے روز بھی فلسطین کے طرفدار دسیوں یہودیوں کو جو واشنگٹن ڈی سی میں اسرائيل کی حمایت میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف، کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے تھے، وائٹ ہاؤس جانے والے راستوں کو بند کرنے کے بہانے سے گرفتار کر لیا تھا۔

فلسطینیوں کی حامی ایک اور تنیظم نے بھی نیویارک ٹائمز نامی اسکوائر پر جمع ہو کر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور غزہ کے فلسطینیوں کے قتل عام سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر شدید برہمی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں عالمی برادری اور عالمی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کی۔

جنوبی فرانس کے شہر تولوز کے یونیورسٹی طلبا نے بھی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع کر کے صیہونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی کی شدید مذمت کی ۔ اجتماع میں شریک احتجاجی طلبا نے جو فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کی جانب سے، غزہ کے عوام پر فوری طور پر بمباری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ، یونیورسٹی طلبا کی سات تنظیموں کی اپیل پر کیا گیا۔

فلسطین کے درجنوں حامیوں نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ یونان میں بھی ہزاروں لوگوں نے فلسطین کی حمایت اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی مذمت میں ایتھنز کی سڑکوں پر ریلی نکالی۔

اسلامی ملکوں کے سفرا اور شیعہ و سنی مسلمانوں، علمائے کرام مسلمان عمائدین روسی عوامی تنظیموں اور مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے بھی ماسکو کی جامع مسجد میں جمع ہو کر اللہ اکبر اور فلسطین زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے، غزہ کے مظلوم و نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ اور ہولناک صیہونی جرائم پر غم و غصے اور نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

ٹیگس