Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم کے دورہ اسرائیل کے خلاف برطانیہ کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطین کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے مخالفین نے برطانیہ میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دوسری بار مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یہ مظاہرہ ایسی حالت میں کیا گيا ہے کہ جب برطانوی وزیراعظم رِشی سُنَک نے جمعرات کے دن غاصب صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات میں غزہ پٹی میں عام شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں پر غاصب حکومت کے وحشیانہ حملوں کی حمایت کی تھی۔

مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں برطانوی شہریوں نے غزہ میں واقع المعمدانی ہسپتال پر حملے اور سیکڑوں افراد کے شہید ہونے کے بعد دوسری بار برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے لندن کی جانب سے صیہونی حکومت کی فوجی اور سیاسی حمایت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ صیہونی حکومت ایسی حالت میں غزہ کے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر حملے کر رہی ہے کہ جب برطانیہ سمیت یورپی حکومتوں نے غاصب اسرائيل کے جنگی جرائم سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے بارہا تاکید کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں۔

واضح رہےکہ امریکہ کے بعد برطانیہ ہی غاصب اسرائیل کو زیادہ ہتھیار دینے والا ملک ہے۔

ٹیگس