Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ: فائرنگ سے3 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست واشنگٹن میں کل ایک انیس سالہ نو جوان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود نے بھی خودکشی کر لی ۔

اس مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک تیرہ سالہ لڑکا اور اٹھارہ و اکیس سال کی دو عورتیں ہلاک ہو گئیں۔

فائرنگ کے اس واقعے میں امریکی پولیس کے مطابق ایک اور اکیس سالہ عورت زخمی ہوئی ہے جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

گذشتہ چھے ماہ کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے ریکارڈ توڑ واقعات پیش آئے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں عام شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی آزادی حاصل ہے اور نتیجے میں معمولی سی بات پر بھی فائرنگ ہو جاتی ہے۔ امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد مارے جاتے ہیں پھر بھی اسلحہ ساز کمپنیوں کی لابی کے دباؤ میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کوئی قانون وضع نہیں کیا جاتا۔

ٹیگس