روس نے کی امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید
روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے دنیا میں امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے دنیا میں امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دنیا کو گہری کھائی کی طرف دھکیل رہا ہے۔
دیمتری میدویدیف نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکام کے فیصلے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف مایوس کن طور پر ذہنی بیماری مبتلا ہوگئے ہیں بلکہ وہ اخلاقی حدود کی آخری حدیں بھی عبور کر چکے ہیں۔
اسی دوران کریملن پیلس کے ترجمان نے، فلسطین کی صورتحال کے تعلق سے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست رابطے کی تردید کی ہے۔
دیمتری پیسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کےخلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ ہم روس اور صدر پوتین کے بارے میں اس طرح کے لہجے کو برداشت نہیں کرسکتے-
مقبوضہ فلسطین کے حالات کے تعلق سے روس اور امریکہ کے درمیان رابطے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے اس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ کوئی رابطہ قائم نہیں کیا ہے ۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال کو بدترین صورتحال سے دوچار کردیا ہے