Oct ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ نے انسانیت سوز قرارداد کا مسودہ پیش کر دیا

امریکہ نے اتوار کی صبح سلامتی کونسل میں غزہ میں جاری تنازعے پر ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں حماس کی مذمت کی گئی ہے لیکن غزہ میں کسی جنگ بندی کی بات نہیں کہی گئی ہے

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ نے اس قرارداد میں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو قانونی اور جائز بتایا ہے اور حماس کے توسط سے قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے- اس قرارداد میں سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی سب سے بڑی حامی حکومت امریکہ نے غزہ کے حملوں میں صرف عام شہریوں کی جانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچائے جانے کی بات کہی ہے-

امریکہ نے ایسے میں اس انسانیت سوز قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے کہ جب گذشتہ دنوں اسی امریکہ نے، روس اور برازیل کی جانب سے غزہ پر بچوں کی قاتل حکومت کے جارحانہ حملے روکے جانے کا پابند بنائے جانے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا۔

ٹیگس