Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran

ناروے کے عوام نے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر بالکل الگ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/دنیا: ناروے کے شہریوں نے اوسلو میں کفن پہنتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کی زمین پر لیٹ کر اُن دس ہزار فلسطینیوں کی یاد منائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جو غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت ميں شہید ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اس بارے میں وائرل ہونے والی تصاویر کو صارفین نے بہت پسند کیا۔ ان مظاہرین نے کفن پر اب بس جنگ بندی، جیسے نعرے لکھے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عام شہریوں کا جاری قتل عام بند کرائیں۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے غزہ کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وہاں کی بحرانی صورت حال کو وحشتناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام دھماکوں کی آوازیں سن کر اور جارحانہ حملوں کی زد میں اپنی زندگي بسر کر رہے ہیں اور نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں نصف سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ شہید و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صورت حال یونہی جاری رہنے کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

ٹیگس