Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر آگ برسانے والے صیہونی پائلٹ کی شناخت ہوگئی

غزہ کے مظلوم عوام کو خاک و خوں میں غلطاں کرنے اور غزہ پٹی پر آگ برسانے والے صیہونی حکومت کے پائلٹ کی شناخت برملا ہوگئی۔

سحر نیوز/ دنیا: غزہ پٹی میں بچوں کے سروں پر کئی بم گرانے والے ایک اسرائیلی پائلٹ کی تصویر اور شناخت منظر عام پر آ گئی ہے۔

ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ایک اسرائیلی پائلٹ کی تصویر اور شناخت شائع کی جس نے گزشتہ ماہ غزہ پٹی میں بچوں، خواتین اور فلسطینی عوام کے سروں پر کئی بم گرائے۔

اس اکاؤنٹ نے لکھا کہ یہ جنگی مجرم گائے مور کی تصویر ہے۔  وہ برسوں سے بمباری کرکے فلسطینی شہریوں، عورتوں اور بچوں کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کر رہا ہے۔ وہ یہ سوچتا تھا کہ اسے کوئی چھو بھی نہیں سکتا لیکن اب ایسا نہیں ہے کہ کوئی اسے چھو نہیں سکتا۔

مذکورہ سوشل میڈیا صارف لکھتا ہے کہ آج ہم اس اسرائیلی پائلٹ کے چہرے اور اس کی اطلاعات جاری کر رہے ہیں تاکہ وہ مزید محفوظ نہ رہ سکے۔

اس انکشاف کرنے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اس اسرائیلی جنگی مجرم پائلٹ کے انسٹاگرام پیج کی لنک بھی شیئر کی ہے۔

ٹیگس