Nov ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • بیک فائر، موساد کے سربراہ کو ایران کے خلاف دھمکی مہنگی پڑ گئی

ایک صیہونی میڈیا نے ایران کے خلاف موساد کے سربراہ کی حالیہ دھمکی کے اسباب پر روشنی ڈالتےہوئے لکھا ہے کہ اس سے ایران کی ہمت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ غیر قانونی اور ناجائز حکومت کے لیے خطرناک ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی خونخوار جاسوسی ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے صیہونی حکومت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے ایرانی حکام کو اندرونی خلفشار کے سائے میں قتل کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی تصویریں شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایران کو مختلف طریقے سے نقصان پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں اور یہودیوں کو کسی بھی طرح سے ہراساں کرنا، خواہ ایرانیوں کے ذریعے ہو یا ان کے اتحادیوں کے ذریعے ہو، ایران میں کارروائیوں کا باعث بنے گا۔

موساد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، مستقبل میں، ہم ایسے افراد کو پکڑیں ​​گے جو ہمارے شہریوں کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔

صیہونی چینلN12  نے ایران کے خلاف موساد کے سربراہ کی اس متنازع دھمکی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں صیہونی عناصر کے خلاف خطرات میں اضافہ اس کی دھمکیوں کی وجہ ہے۔

ٹیگس