جنوبی اور شمالی اسرائیل تک پہنچے کئی ڈرون، کیا پیغام ہے اسرائیل کے لئے؟
عرب ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں واقع حیفا اور ایلات کی بندرگاہوں کی فضائی حدود میں کئی ڈرونز کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: عرب ذرائع نے اتوار کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں متعدد ڈرونز کے داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے لکھا ہے کہ حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ کے جنوب میں ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
بعض ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ آئرن ڈوم اور پیٹریاٹ میزائل دفاعی سسٹم کو حیفا کے آسمان پر کسی ہدف کو روکنے کے لیے فعال کر دیا گیا تھا۔
چند منٹ بعد صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لبنانی فضائی حدود میں سمندر کے کنارے سے حیفا کے علاقے میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو انٹرسپٹ کر لیا گیا۔
دوسری جانب غزہ پٹی کے نواحی علاقوں میں صیہونی بستیوں بشمول سدیروت اور نیرم میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن بجنے لگے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے خطرے کے سائرن کے بجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ ی پٹی سے سدیروت قصبے کے آسمانوں پر ڈرونز کے داخل ہونے کی بابت خبردار کیا۔
کچھ ہی دیر بعد مقامی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کی بندرگاہ پر کئی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔
سوات الجزیرہ العربیہ نام سے مشہور تنظیم نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اس نے دو ڈرونز کے ذریعے ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ میں صیہونی اہداف پر حملہ کیا۔