Nov ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: اسرائیل پانی کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے غاصب صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف پینے کے پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر پیڈرو آروژو آگوڈو نے غاصب صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پینے کے پانی اور غذائی اشیا کی غزہ کے عوام کے لئے فراہمی میں رکاوٹ بین الاقوامی قوانین اور انسان دوستانہ حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے عوام کےلئے انسان دوستانہ امداد کی راہ میں رکاوٹ سے اس علاقے کے مظلوم عام شہریوں کے لئے موت کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور غزہ کے عوام صیہونی رکاوٹ اور خلاف ورزیوں کی بنا پر غذائی اشیا اور دواؤں سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کے علاقے میں نہ صرف آلودگی بڑھتی جا رہی ہے بلکہ اشیائے خوردونوش کی قلت سے مختلف بیماریوں اور بھوک مری کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے تاکید کی کہ غزہ میں ایندھن کی قلت سے بھی پینے کے پانی کی سپلائی سمیت بہت سے امور میں مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس