Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کا حملہ، علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے: روس

روس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان جاری کرکے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ماریا زاخارووا نے اس بیان میں دمشق کے ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو شرپسندانہ اور اشتعال انگیز اور خطرناک نتائج کا حامل بتایا۔

ماریا زاخارووا نے اس بیان میں شام کے مختلف مقامات پر غاصب صیہونی حکومت کے غیرقانونی اور جارحانہ حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام کو صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد صیہونی جنگی طیارے حلب اور لاذقیہ ہوائی اڈوں کی طرف چلے گئے۔

واضح رہے کہ شام نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بارہا خط لکھ کر ان حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کو روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس