Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ، امریکہ کے لئے بھی مصیبت بن گئی، علاقے میں امریکی مفاد کو بڑا خطرہ

ایک امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کے پاس مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج کو مضبوط کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک امریکی اشاعت نے بتایا کہ پینٹاگون کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ وہ مغربی ایشیائی خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کر سکے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولٹیکو میگزین نے منگل کی شام اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ وہ مغربی ایشیائی خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کر سکے۔

پولیٹیکو نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو امریکی فوجی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے سال کے لیے فوجی بجٹ کی منظوری کے لیے کانگریس میں اتفاق رائے کا فقدان اس کی اہم وجہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کے پاس اس وقت صرف گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں محدود فنڈز مختص کیے گئے ہیں کیونکہ رواں سال کا نیا بجٹ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔

پولیٹیکو نے امریکی فوج کے ترجمان کرس شیروڈ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطی کی صورتحال غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے جو پینٹاگون کو دیگر اخراجات والے علاقوں سے فنڈز کاٹ کر دوبارہ مختص کرنے پر مجبور کرے گی اور ان میں افواج کی تیاری، تعیناتی اور تربیت کے لیے مختص رقم شامل ہیں۔

شیروڈ نے کہا کہ محکمہ دفاع کے متعدد پروگراموں میں کمی یا منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتائے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے صیہونی حکومت کو جنوبی غزہ میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے تل ابیب کے اقدامات کی بابت خبردار کیا ہے۔

ٹیگس