Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • کیا یورپی یونین کے فوجی سازو سامان اور ہتھیار مارچ 2024 تک یوکرین پہنچ جائیں گے؟

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولبا نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سےگولہ بارود کی وعدہ شدہ مقدار حاصل کر لے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کے ہتھیار اور فوجی سازو سامان مارچ دوہزار چوبیس تک یوکرین پہنچنے کی توقع تھی لیکن بظاہر یورپی یونین مارچ دوہزار چوبیس تک دس لاکھ توپوں کے گولے، یوکرین کی تحویل میں دینے کےاپنے وعدے پر عمل نہیں کرسکے گی اس لئے کہ اتنی زيادہ مقدار کے لئے زیادہ وقت درکارہے۔

چودہ نومبر کو، یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولبا نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سےگولہ بارود کی وعدہ شدہ مقدار حاصل کر لے گا۔

یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی جانب اکیس ڈرونز اور تین کروز میزائل داغے ہیں کہ جن میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام کو اس ملک نے تباہ کر دیا ۔ اس درمیان روس کے نائب صدر ولادیمیر مدینسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہی جنگ کا انتخاب کیا، اگر کی ایف نے پچھلے سال ماسکو کے ساتھ صلح کر لی ہوتی تو اس سے لاکھوں یوکرینیوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، لیکن اس نے یہ موقع گنوا دیا۔

ٹیگس