Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائيل عام شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام میں ہر طرح سے صیہونی حکومت کی حمایت کے بعد اب کہا ہے کہ اسرائیلی فوج، فلسطینی عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سی این این کے مطابق بلنکن نے اس ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ عام شہریوں کا تحفظ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل نے غزہ پر حملے کے دوران عام شہریوں کے تحفظ میں کوتاہی کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا: ہمیں جھڑپوں میں کمی نظر نہيں آ رہی ہے جو غزہ  میں زیادہ امداد کی ترسیل ممکن ہو اور ایسا کوئي علاقہ نہيں ہے جہاں اسرائیل حملہ نہيں کر رہا ہے اور جو عام شہریوں کے لئے محفوظ ہو۔

بلنکن نے کہا: ہمیں لگتا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کے لئے زیادہ کوشش کی جاني جاہیے اس بناء پر اسرائیل نے جو عام شہریوں کے تحفظ کا وعدہ کیا ہے اس میں اور اس حقیقت میں کہ ہزاروں افراد مارے گئے ہيں بہت فاصلہ ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں، غزہ میں انسان دوستانہ ضرورت پر توجہ، جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کوشش اور علاقائی پائیداری میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

امریکہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ جمعے کو واشنگٹن میں ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس