Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • یوکرین کی مدد کے لئے بجٹ ختم ہو رہا ہے: وائٹ ہاؤس کا اعتراف

روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھ چکا ہے کہ یوکرین نے اسے دھوکا دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: وائٹ ہاؤس نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی مدد کے لئے ان کا بجٹ ختم ہو رہا ہے اور کانگریس میں مزید ساٹھ ارب ڈالر کی امداد کی درخواست پینڈنگ میں ہے ۔

 یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے یوکرین کی فوجی مدد ميں غیرمعمولی کمی لانے کے مطالبے کے ماحول میں منعقد ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس سے پہلے کہا کہ کی ایف کی حمایت و مدد نہ صرف روس کے ساتھ جنگ کے لئے ہے بلکہ ہماری سیکورٹی کے لئے ہے اور یورپی بلاک کو چاہئے کہ جب تک ممکن ہے یوکرین کی حمایت جاری رکھے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ سمجھ چکا ہے کہ یوکرین نے اسے دھوکا دیا ہے اور وہ روس کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے کہا ہے کہ واشنگٹن، یوکرین سے مایوس ہوچکا ہے۔

دیمیتری پیسکوف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کی ایف حکومت نے امریکیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہمیں سو ارب ڈلر دیئے جائيں تو ہم جنگ جیت جائيں گے لیکن اب امریکی سمجھ رہے ہيں کہ انھیں دھوکا ہوا ہے کیونکہ یوکرین نے میدان جنگ میں نہ صرف یہ کہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ یوکرینی فوجی تیزی سے اپنے اڈوں کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہيں۔

ٹیگس