یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کب ختم ہوگی، چیچنیا کے صدر نے بتا دیا
یورپی حکام اپنی نجی محفلوں میں اعتراف کرتے ہیں کہ یوکرین، اکثریورپی ممالک کے سربراہوں کی اہم ترین ترجیحات میں نہیں رہا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے پیشگوئی کی ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ ، دوہزار چوبیس کے موسم گرما تک ختم ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے خیال میں کیف کے تمام لازمی ذخائر ختم ہوجائيں گے ۔
امریکی اخبار پولیٹیکو نے بھی لکھا ہے کہ بہت سے یورپی حکام اپنی نجی محفلوں میں اعتراف کرتے ہیں کہ یوکرین، اکثریورپی ممالک کے سربراہوں کی اہم ترین ترجیحات میں نہیں رہا۔ اس اخبار نے سینئر یورپی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ یوکرین کو تاریک سرنگ سمجھتے ہیں جو بہت سارا پیسہ نگل جائے گی اور اسی بنا پر امریکی کانگریس کے ریپبلکن ممبران ، یوکرین کے لئے امدادی پیکج کی درخواست کی حمایت سے اجتناب کررہے ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ اس پیکج میں اس ملک کی جنوبی سرحدوں کے بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ پیش نہيں کیا گیا ہے ۔